لاہور(نامہ نگار)ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ ریسکیونے عید کی 5 چھٹیوں کے دوران پنجاب کے تمام اضلاع میں 23426 ایمرجنسیزپر ریسپانڈ کیا۔23426 ایمرجنسیز میں 6206 روڈ ٹریفک حادثات ہوئے۔ جن میں 44 اموات ہوئیں، 13157 میڈیکل ایمرجنسی رپوٹ ہوئیں جن میں 436 افراد کی اموات ہوئیں۔ اس کے علاوہ 705 جرائم کے واقعات میں 21اموات اور 36 ڈوبنے کی ایمرجنسی میں 29 اموات ہوئیں، دیگر ایمرجنسیز میں 218فائر ایمرجنسی، 855 ڈیلیوری کیس، 542 گرنے اور پھسلنے کے واقعات جن میں 5اموات ہوئیں،340کرنٹ لگنے کے واقعات،344 کام کرنے والی جگہوں سے ایمرجنسی کال،36جلنے کے واقعات،20عمارات گرنے کی ایمرجنسیز ، 735متفرق ایمرجنسیزجبکہ 232 جانوروں کو بچانے کے ریسکیو آپریشن شامل تھے۔ ڈاکٹر رضوان نصیر نے عید کی تعطیلات کے دوران سڑکوں پر ٹریفک حادثات،کرنٹ لگنے کے واقعات اور ڈوبنے کی ہنگامی صورتحال کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور معذوری پر تشویش کا اظہار کیا۔