لاہور(نامہ نگار)مال روڈ پر ٹریفک وارڈنز نے جعلی معذوری کا بہانہ بناکر بھیک مانگنے والے نوسرباز کو دھر لیا۔ ملزم بازوں کو قمیض میں چھپاکر معذوری کا بہانے بہانہ بناکر بھیک مانگتا تھا۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق مشکوک حرکات وسکنات پر نوسرباز کو چیک کیاگیا تو ملزم نے قمیض میں بازوؤں کو چھپا رکھا تھا۔ سی ٹی او لاہور کے حکم پر ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ سی ٹی او لاہور نے تمام ڈویژنل افسران اور سرکل افسران کو ہدایات کی کہ وہ سگنلز پر گداگروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سگنلز خصوصاً مال روڈ پر بھکاریوں اور گدگروں کو ہٹایا جائے۔ شہری ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی میں ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں، منتظر مہدی کا مزید کہنا تھا کہ آپ کی محنت کی کمائی دھوکہ بازوں کیلئے نہیں، گداگروں کی سرگرمیوں سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر بلکہ حادثات کا اندیشہ بھی رہتا ہے۔ ٹریفک سگنلز کو گداگری جیسی لعنت سے پاک کیا جائے گا۔ سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ حوصلہ شکنی سے نہ صرف معاشرے میں بہتری بلکہ ٹریفک کی روانی بھی بہتر ہوگی۔ غریب ہونا جرم نہیں مگرا پنے آپ کو دوسرں کیلئے محتاج بنانا جرم ہے۔ گداگری جیسے معاشرتی ناسور کے خاتمے کیلئے ٹریفک پولیس کا ساتھ دینے کی اپیل کردی۔
جعلی معذورنوسرباز گرفتار،محنت کی کمائی دھوکہ بازوں کیلئے نہیں:سی ٹی او
Jul 14, 2022