لاہور(خبرنگار) شہر میں مون سون کے سپیل کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ لاہور نے انتظامی افسران کی پیشگی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی عدنان رشید لکشمی چوک، کشمیر روڈ، جی پی او چوک، شیرانوالہ روڈ، کوپر روڈ اور لٹن روڈ کو مانیٹر کریں گے اور اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر اینڈ کوآرڈینیشن لاہور اظہار الحق باجوہ لارنس روڈ، چوک قرطبہ مزنگ، نبہا روڈ، رسول پارک اور دبئی چوک کو مانیٹر کریں گے۔