لاہور(کلچرل رپورٹر)ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء سنٹر آف آرٹ اینڈ کلچر فرحت جبیں نے کہا ہے کہ پاکستانی کلاسیکل موسیقی کی تاریخ میں الحمراء کا نمایاں مقام ہے،کلاسیکل موسیقی اور الحمراء کا سفر ہمیشہ تابناک رہا۔فرحت جبیں نے کہا کہ الحمراء نے اس فن کی بقاء کے تحفظ میں اپنا کردار نہایت ذمہ داری سے نبھایا،الحمراء آج بھی نئی نسل کو کلاسیکل موسیقی سے جوڑے ہوئے ہے۔ پاکستان نے دنیا کو عظیم کلاسیکل موسیقار دیئے،فیسٹیول کا مقصد اپنے لیجنڈ کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے کلاسیکل موسیقی فیسٹیول کے حوالے سے کیا۔ڈائریکٹر الحمراء سید نوید الحسن بخاری نے ایگزیکٹوڈائریکٹر فرحت جبیں کو تیاریوں کے حوالے سے آگا ہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن خرم نویل بھی موجود تھے۔ترجمان الحمراکے مطابق اس موقع پر مشہور و معروف گائیک استاد غلام علی خان اور ڈاکٹر غزالہ عرفان کو انکی خدمات پر ایوارڈ دیا جائے گا۔استاد شفقت علی خان،استاد غلام عباس،استاد حسین بخش گلو،استاد شیر میاندار اس فیسٹیول کی زینت ہونگے۔استاد جاوید،بابر نیازی،استاد ندیم سلامت خان،استاد علی رضا،استار فہیم بھی عوام کوکلاسیکل میوزک سنائیں گے۔