اسلام آباد(وقائع نگار)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے گزشتہ روز راول ڈیم سائیٹ کو دورہ کیا اور ڈیم میں پانی لیول چیک کیا پانی کی گہرائی کا جائزہ لیا۔راول ڈیم اتھارٹی کے ساتھ کوآرڈینیشن ملاقات میں سپل وے کھلونے پر مشاورت کی گئی سپل وے کھولنے سے پہلے انتظامیہ کو آگاہ کیا جائے۔ تاکہ پہلے ملحقہ نالوں کے پانی لیول کا جائزہ لے کر سپل وے کھولے جائیں۔نالوں میں بارشوں کہ وجہ سے پہلے ہی روانی میں تیزی ہے۔نالوں میں پانی کے بہاؤ میں تیزی کی وجہ سے ابھی سپل وے نہ کھولنے پر اتفاق کیا گیا نالے اوور فلو ہو رہے ہیں۔نالوں کا پانی اترنے کے بعد بتدریج آہستہ آہستہ سپل وے کھولے جائیں گے۔