اسلام آباد(خبر نگار)انسپکٹر جنرل خالد محمود کی ہدایت پرنیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے عید الاضحی کے موقع پرپبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیورز اور عملہ کی جانب سے زائد کرایہ کی مد میں وصول کیے جانے والے 58لاکھ روپے سے زائد مسافروں کو واپس دلوائے۔اس کے علاوہ زائد کرایہ وصول کرنے والی 4,077پبلک سروس گاڑیوں کو جبکہ اوورلوڈنگ کرنے والی 17,449گاڑیوں کو بھاری جرما نے عائدکئے انسپکٹر جنرل خالد محمود نے کہا ہے کہ موٹرویز اور ہائی ویز پر سفر کرنیوالے مسافروں کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔