اسلام آباد(خبر نگار)بلقیس اینڈ عبدالرزاق داد (BARD)فاونڈیشن نے حال ہی میں پاکستان کے سابق ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی کے ساتھ ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ معاہدے کا مقصد ان کی ACE اکیڈمی کو سپانسر کرنا ہے تاکہ مستقبل میں ٹینس کے کھیل کر مزید ترقی دی جاسکے۔ ٹینس کی یہ اکیڈمی ایسے باصلاحیت پاکستانی نوجوانوں کو تلاش کرے گی جنہیں بہترین کھلاڑی کے طور پر تیار کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی بروقت معلومات اور تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔ تقریب میں بارڈ فانڈیشن کی منیجنگ ٹرسٹی مہرین داد نے معاہدہ پر دستخط کیے جبکہ زین الحق سمیت ممبر بورڈ آف گورنرز تیمور داد اور بارڈ فانڈیشن کے ٹیم ممبران بھی تقریب میں شامل تھے۔