اسلام آباد(خبر نگار ) پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل بینک، موبی لنک مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (ایم ایم بی ایل) نے ملک کے صف اول کے بینکنگ تربیت کے ادارے انسٹی ٹیوٹ آف بینکرز پاکستان (آئی بی پی) کے ساتھ اشتراک کرلیا ہے۔ اس اشتراک کے تحت ایم ایم بی ایل کی افرادی قوت کی صلاحیتوں میں اضافہ لایا جائے گا اور اپنے صارفین اور خدمات کی فراہمی کے معیار کو بینکنگ کے تجربے کے ذریعے مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔ اس سلسلے میں ایم ایم بی ایل کے 1500 سے زائد فرنٹ لائن ملازمین کا آئی بی پی میں بینکنگ کی خصوصی تعلیم اور تربیتی پروگرامز، آئی بی پی سپرئیر کوالیفیکیشن، اور آئی بی پی مائیکروفنانس ڈپلومہ کے لئے داخلہ کرایا جائے گا
موبی لنک مائیکروفنانس بینک کا ملازمین کی مہارت میں بہتری کیلئے آئی بی پی سے اشتراک
Jul 14, 2022