میرپور ماتھیلو( نامہ نگار)جسقم کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین امجد مہیسر کے گھر پر پولیس چڑھائی اور یاور مہیسر کی گرفتاری کے خلاف جسقم گھوٹکی کی جانب سے جسقم گھوٹکی کے صدر فقیر رمضان کلوڑ، حنیف سومرو، محب میر بحر ،کی قیادت میں ڈی ایچ کیو پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ خیرپور پولیس نے انتہا کردی ہے جسقم ہائوس پر دھاوا بول کر فائرنگ کر کے علاقے میں دہشت پھیلانے کے بعد جساف کے مرکزی رہنما یاور مہیسر کو گرفتار کرنے کے بعد مقدمات درج کر لئے ہیں جو ناقابل برداشت ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ خیرپور پولیس معصوم بچے آدیش کمار کو بازیاب کرانے کی اہلیت نہیں رکھتی لیکن پر امن سیاسی قومی کارکنوں کو ہراساں کر رہی ہے انہوں نے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر جساف کے مرکزی رہنما کو آزاد کیا جائے۔