حکمرانوں نے حالات سدھارنے کے بجائے بگاڑ دیئے


حیدرآباد (نامہ نگار) ڈپٹی جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی سندھ و سابق ایم پی اے عبدالوحید قریشی  نے کہا ہے کہ حیدرآباد کی  بدحالی اور شہریوں کو درپیش سنگین مسائل کی ذمہ داری نواز لیگ،پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم پر عائد ہوتی ہے، ان پارٹیوں نے حیدرآباد کے عوام کو شدید مایوس کیا ہے،حیدرآباد کی بہتری اور ترقی کے لیے جماعت اسلامی کے سوا کوئی آپشن نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے یوسی 108  وارڈ 2 میں جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار برائے یوسی چیئرمین حمزہ مشتاق کے عوامی کارنر مٹینگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بلدیاتی امیدواران انتہائی باصلاحیت، دیانت دار اور اپنے اپنے علاقوں میں مثالی اور نمایاں عوامی خدمات انجام دینے والے لوگ ہیں عبدالوحید قریشی نے کہا کہ موجودہ اور ماضی کی حکمران جماعتوں نے حیدرآباد کے حالات بدسے بدتر بنادیے ہیں، حیدرآباد کے عوام تعلیم، صحت،پانی، بجلی، ٹرانسپورٹ سمیت دیگر بنیادی ضروریات سے محروم ہیں، سرکاری ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے ہماری مائیں بہنیں بسوں اور چنگ چی رکشوں پر سفر کرنے پر مجبور ہیں،شہری پینے کے پانی کی بوند بوند جو ترس رہے ہیں،حیسکو نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے لیکن منتخب نمائندوں نے بھی حیدرآباد شہر کو لاوارث چھوڑ دیا ہے لیکن جماعت اسلامی حیدرآباد کی عوام کے ساتھ ہے عوام نے تمام پارٹیوں کو آزما لیا یے لیکن اب جماعت اسلامی کو بھی اپنی خدمت کا موقع دیں عوام ترازو پر مہر لگا کر با صلاحیت نوجوانوں کو کامیاب کریں۔

ای پیپر دی نیشن