بارش سے لطف اندوز ہونے  کیلئے نوجوانوں کی ٹولیاں گھروں سے نکل آئیں

 میرواہ گورچانی(نامہ نگار)  سندھ بھر میں جاری رہنے والی شدید گرمی کی لہر کے بعد گزشتہ شب میرواہ گورچانی اور گردونواح کے علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی - بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا ۔ گرمی کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا دوسری جانب بارش کے بعد کسانوں کے چہرے کھل اٹھے۔  کیونکہ اس وقت سندھ میں زرعی پانی کی شدید قلت ہے کسانوں کا کہنا ہے کہ گنے ،کپاس اور مرچوں پر برسات کے مثبت اثرات پڑیں گے۔ بارش کے بعد بچے اور نوجوان ٹولیوں کی صورت میں گھروں سے نکل پڑے اور موسم سے لطف اندوز ہوئے - برسات کے بعد شہر کے نالے اور گٹر ابل پڑے اور نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جس کے باعث شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

ای پیپر دی نیشن