اندرون سندھ پختونوں کے ہوٹلوں پر حملے نفرت پھیلانے کے مترادف‘شاہی سید


کراچی (نیوز رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے اندرون سندھ پختونوں کے ہوٹلوںپر ہونے والے حملوں  کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اندرون سندھ پختونوں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے عناصر سندھ دھرتی کے وفادار نہیں ہوسکتے ہیں۔سندھ امن اور محبت کی دھرتی ہے کچھ شرپسند عناصر سندھ دھرتی کاامن خراب کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔قانون نافذ کرنے والے ادارے شرپسند عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کریں۔پختونوں کا سندھ کی معیشت میں ایک اہم کردار ہے سندھ میں بسنے والے پختون شرپسند عناصر کے جھانسے میں نہ آئیں ۔باچا خان بابا کے پیروکار امن کے قیام میں میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔پختون نہ تو قابضین ہے اور نہ ہی سندھیوں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے آئے ہیں۔پختون سندھ دھرتی پر 1973 کے آئین کے مطابق جائز روزگار کررہے ہیں۔ صوبائی حکومت پختونوں کے جان ومال کی حفاظت یقینی بنائے۔ہم نفرت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے  ۔ سندھی ہمارے بھائی ہیں۔ چند شرپسند عناصر کی نفرت انگیز مہم سندھی اور پختونوں کے تاریخی دوستی اور بھائی چارے کو ختم نہیں کرسکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن