کراچی (نیوز رپورٹر) تنظیم اساتذہ پاکستان اور صوبہ سندھ کے ذمہ داران مرکزی صدر ڈاکٹر الطاف حیسن لنگڑیال، سیکریٹری جنرل پروفیسر رئیس احمد منصوری، صدر تنظیم اساتذہ سندھ پروفیسر ابو عامر اعظمی، ڈاکٹر نصراللہ لغاری سیکریٹری شبیر احمد میرانی، عبدالمجید عارف، عبد الستار انصاری، مشرف کریم، ڈاکٹر محمد زاہد، ڈاکٹر روف بن معروف، ڈاکٹر کامران زکریا پروفیسر نہال اختر و دیگر نے صدر تنظیم اساتذہ ضلع وسطی کراچی شفیق الرحمن عثمانی کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت درجات کی بلند اور پسماندگان کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے۔ مرحوم شفیق الرحمن عثمانی تنظیم اساتذہ پاکستان کے قمتی اثاثہ تھے مرحوم کی تنظیم اساتذہ کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔