کراچی (کامرس رپورٹر) انٹر بنک میں ڈالر3.20روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر2.50روپے مہنگا ہو گیا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق بدھ کو انٹر بنک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 3.20روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 207.50روپے سے بڑھ کر 210.70 روپے اور قیمت فروخت207.80روپے سے بڑھ کر211روپے ہو گئی۔ اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں2.50روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 207.50روپے سے بڑھ کر210روپے اور قیمت فروخت 208.50روپے سے بڑھ کر211روپے ہو گئی۔ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ 42ہزار 200روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ 21ہزار 914روپے پر برقرار رہی۔