نوازشریف کے معالج ڈاکٹر عدنان کے گھر سے 40 لاکھ کے ہیرے‘ زیورات چوری


لاہور(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے گھر سے 40 لاکھ مالیت کے زیورات چوری کر لیے گئے،نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے مطابق وہ کچھ عرصے سے لندن میں مقیم تھے جبکہ اہلخانہ عید کے لیے دبئی گئے ہوئے تھے اور گھریلو ملازمین چھٹیوں پر تھے۔ اہلخانہ گھر واپس پہنچے تو تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور 40 لاکھ مالیت کے ہیروں اور سونے کے زیورات گھر سے غائب تھے،ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا، جس پر تھانہ ڈیفنس اے میں چوری کی واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔   فارنزک ٹیموں نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل کے مطابق ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن