لاہو (کامرس رپورٹر) پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے ڈیلرز مارجن 6فیصد نہ کئے جانے کے خلاف 18جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے یہ اعلان پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن لاہور کے جنرل سیکرٹری چودھری نعمان مجید نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران کیا ہے انہوں نے کہا کہ شہر کے پٹرول پمپس پر ہڑتال اور مطالبات کے حوالے سے بینرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں ہمارا صرف ایک مطالبہ ہے کہ ڈیلرز مارجن بڑھایا جائے انہوں نے کہا کہ کم سے کم اجرت 25 ہزار روپے ہو چکی ہے بجلی کافی یونٹ دگنے دام ہو چکا لوڈ شیڈنگ میں اضافے سے جنریٹرز کے اخراجات بڑھ گئے ہیں کاروباری اخراجات دگنا سے تگنے ہو چکے حکومت وعدہ کے مطابق ڈیلرز مارجن 6 فیصد کرے۔
پٹرولیم ڈیلرز کا مارجن 6 فیصد نہ کرنے پر 18 جولائی کو احتجاج کا اعلان
Jul 14, 2022