پنجاب حکومت نے بازار بند کرنے کے اوقات میں 19جولائی تک نرمی کر دی 

Jul 14, 2022


لاہور+اسلام آباد+راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ+وقائع نگار+اپنے سٹاف رپورٹر سے) پنجاب حکومت نے مارکیٹوں کے اوقات میں توسیع میں مزید رعایت دے دی پنجاب حکومت نے بازار رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی میں مزید ایک ہفتے کی رعایت دی ہے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی  جاری کر دیا گیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی میں رعایت کا اطلاق 19 جولائی تک رہے گا اور 19 جولائی تک تمام بازار اور دکانیں  پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی ۔ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں کاروباری مراکز کے اوقات کار میں نرمی کو 19 جولائی تک توسیع دے دی ہے۔ توسیع کا فیصلہ موسم کی شدت اور انرجی کی طلب میں کمی کے پیش نظر کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد) کے 11 جولائی کے نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں تمام قسم کا کاروبار رات 9 بجے تک کھلا رہنے کے نو ٹیفیکیشن کو 19 جولائی تک معطل کر دیا ہے۔ ریسٹورنٹس، ہوٹلز اور جوس سینٹرز رات ساڑھے گیارہ بجے تک کھلے رہیں  گے۔

مزیدخبریں