افغانستان‘ صوبہ ہلمند میں نامعلوم بیماری سے 20 بچے جاں بحق 

کابل (آئی این پی) افغانستان کے صوبے ہلمند میں نامعلوم بیماری سے 20 بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی  خبر رساں ادارے نے افغان محکمہ اطلاعات و ثقافت کے صوبائی ڈائریکٹر حافظ رشید کی میڈیا بریفنگ کے حوالے سے بتایا کہ جنوبی صوبے ہلمند میں نامعلوم بیماری کے پھیلنے سے 20 بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چند روز کے دوران ضلع باغران میں اس بیماری سے اموات ہوئیں جبکہ کچھ متاثرہ افراد بشمول بچے مقامی صحت مرکز میں زیر علاج ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس بیماری کے پھیلنے کی وجہ آلودہ پانی ہو سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن