جہانیاں(نمائندہ نوائے وقت ) انتظامیہ کی غفلت سیوریج لائنیں بند پانی سکول میں داخل ہوگیا گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول جہانیاں میں بارش کے پانی سے فیصل آباد اور ساہیوال بورڈ کے امتحانی پرچے خراب ہوگئے، طلباء کا مستقبل داو پر لگ گیا سکول انتظامیہ پیپرز زمین پر رکھ کر خشک کرتی رہی واقعہ کاکمشنر ملتان نے نوٹس لے لیا سکول انتظامیہ کو انکوائری کے لئے طلب کرلیا گیا ڈپٹی کمشنر خانیوال شاہد فرید صورتحال کا جائزہ لینے جہانیاں پہنچ گئے انہوں نے خراب ہونے والے پرچوں کا معائنہ کیا سکول کی توڑی گئی دیوار چیک کی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پانی سے پیپرز کے بنڈلز خراب ہوئے ہیں مارکنگ شیٹس محفوظ ہیں پیپرز خراب ہونے سے کسی بچے کے نمبر متاثر نہیں ہونگے انہوں نے بتایا کہ سکول میں پانی داخل ہونے کے بعد 200 امتحانی پرچوں کے بنڈلز میں سے 186 محفوظ کرلیئے گئے تھے،صرف 14 خراب ہوئے-ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ پانی گزارنے کے لئے سکول کی دیوار توڑنے کے معاملہ کی رپورٹ کے لئے انکوائری کی ہدایت کردی ، ذمہ دار کی نشاندہی ہونے کے بعد سخت ایکشن لیا جائے گا۔
جہانیاں:انتظامیہ کی غفلت سیوریج لائنیں بند،پانی سکول داخل، امتحانی پرچے خراب
Jul 14, 2022