ملتان( سماجی رپورٹر)اولیا اللہ کے آستانے امن اور سلامتی کے مینار ہوتے ہیں ان سے فیوض اور برکات کا سلسلہ جاری رہتا ہے مخدوم تجمل حسین گیلانی نے ہمیشہ اسلام کا پرچار کرتے ہوئے امن سلامتی کا درس دیا ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین دربار حضرت موسی پاک شہید مخدوم ولایت مصطفی گیلانی اور مخدوم غلام یزدانی گیلانی نے مخدوم تجمل حسین گیلانی کے عرس کے پہلے روز غسل وچادر پوشی کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ مخدوم تجمل حسین گیلانی خاندان گیلانیہ کے ایک عظیم بزرگ تھے اور انھوں نے بہت سے انسانوں کو راہ حق اور دین اسلام پر عمل کرنا سکھایا اور آپ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،غسل وچادر پوشی کی تقریب میں مخدوم تنویر الحسن گیلانی ،مخدوم راجن بخش گیلانی ،پیر آف گولڑہ شریف پیر شمس الدین ،سید شفاعت مصطفی گیلانی ، غلام مصطفی گیلانی، مخدوم سہیل حسن گیلانی ،محمد مصطفی گیلانی ،نورانی گیلانی ،عامر گیلانی ،مخدوم زادہ زین العابدین گیلا نی ،خواجہ محمد یونس ، سمیت معززین نے شرکت کی ، عرس کے موقع پرنعت خوانان نے ہدیہ نعت پیش کیا ۔