لاہور(نیوز رپورٹر)لیڈزیونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹرندیم بھٹی کی وفد کے ہمراہ گورنر پنجاب انجینئربلیغ الرحمن کے ساتھ گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔وفد میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر حمزہ ظہور وٹو، رجسٹرار ڈاکٹرسعیداحمدوٹواور جنیداحمدشامل تھے۔تفصیلات کے مطابق لاہورلیڈز یونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹرندیم بھٹی نے وفد کے ہمراہ گورنر پنجاب انجینئربلیغ الرحمن کے ساتھ گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔وفد میں ایگزیکٹوڈائریکٹرحمزہ ظہوروٹو، رجسٹرار ڈاکٹرسعیداحمدوٹو اور جنید احمدشامل تھے۔وائس چانسلرلاہورلیڈز یونیورسٹی ڈاکٹر ندیم بھٹی نے گورنر پنجاب (چانسلر یونیورسٹیز) انجینئربلیغ الرحمن کو گلدستہ پیش کیا اورگورنر پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباددی جس پر گورنر پنجاب (چانسلر یونیورسٹیز) انجینئر بلیغ الرحمٰن نے وائس چانسلراور وفد کا شکریہ اداکیا۔وائس چانسلرڈاکٹرندیم بھٹی نے گورنر پنجاب (چانسلر یونیورسٹیز) انجینئربلیغ الرحمٰن کولاہورلیڈزیونیورسٹی کے قیام ،تعلیمی شعبہ جات ، مختلف ڈگری پروگرامات،تعلیم وتحقیق اور نظم ونسق کے حوالے سے تفصیلی طور پرآگاہ کیا۔ گورنر پنجاب (چانسلر یونیورسٹیز)انجینئربلیغ الرحمن کو لاہورلیڈز یونیورسٹی کے چھٹے کانووکیشن کی اجازت اوربطور مہمان خصوصی دعوت بھی دی جسے انہوں نے قبول کرلیا اور انہوں نیلاہورلیڈزیونیورسٹی کی فیکلٹی سمیت طلبہ وطالبات کوباہم پہنچائی جانے والی تعلیمی سہولیات پر لیڈزیونیورسٹی انتظامیہ کی تعریف کی۔ گورنر پنجاب (چانسلر یونیورسٹیز) انجینئربلیغ الرحمن نے وفد سے گفتگومیں انہوں نے لیڈز یونیورسٹی میں تعلیم و تحقیق ،ماحولیاتی تبدیلیوں پر جدید ریسرچ اور عصری تقاضوں سے ہم آہنگ معیاری تعلیم وتربیت کے بارے میں اقدامات پر زور دیا۔آخر میں وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم بھٹی نے گورنر پنجاب (چانسلر یونیورسٹیز) انجینئربلیغ الرحمن کو لیڈز یونیورسٹی کی جانب سے سوئنیر پیش کیا۔
گورنر پنجاب سے وائس چانسلر لیڈز یونیورسٹی کی ملاقات
Jul 14, 2022