شرقپور شریف( نامہ نگار )پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما امیدوار این اے 114 سردار علی آصف نے کہاہے کہ پی ڈی ایم میں پیپلزپارٹی نے ریڑھ کی ہڈی کا کرداراداکیا ہے جلد پاکستانی عوام کو خوشخبری دی جائیگی۔جسمیں مہنگائی کا خاتمہ اورپٹر ول‘ گھی‘ چینی اورخوردونوش اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی جائیگی۔ آنیوالاادور پیپلزپارٹی کا ہوگاان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں کے اعزاز میں دی گئی عید ملن پارٹی سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے مزید کہاکہ پارٹی حلقہ کی عوام کیلئے خدمت کررہے ہیں میرے دروازے حلقہ کی عوام کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں ۔