آل پاکستان انجمن تاجران کا ضمنی انتخاب میں ن لیگ کومکمل سپورٹ کرنے کا اعلان 


لاہور( کامرس رپورٹر ) آل پاکستان انجمن تاجران نے پنجاب کے ضمنی انتخاب میں ن لیگی امیدواروں کومکمل سپورٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر نے گزشتہ روزسہیل محمود بٹ، سیف الرحمن، شاہد نزیر، میاں خلیل عبیر ودیگر تاجر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی ساڑھے تین سالہ بھیانک کارکردگی تاجر نہیں بھول سکتے ۔ انصافی لیڈر کبھی بھی تاجر دوست ثابت نہیں ہوئے۔ معیشت کی بحالی اور تاجروں کی خوشحالی ن لیگی حکومت سے وابسطہ ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن