پتوکی (نمائندہ خصوصی) سابق صوبائی وزیر موصلات ، تعمیرات پنجاب سردار آصف نکئی نے پروفیشنل مرکزی انجمن تاجران پتوکی کے نائب صدر شیخ احسان اقبال سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے کہا کہ 17 جولائی کوہونیوالے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کلین سویپ کریگی پی ڈی ایم پورا زور لگا لے ضمنی انتخابات میں دھاندلی نہیں ہونے دینگے پوری قوم کی نظریں عمران خان پر ہیں کپتان جہاں جہاں بھی جلسہ کر رہا ہے عوام کی جانب سے انکا شاندار استقبال کیا جارہا ہے اور پی ڈی ایم کے لوگ جہاں بھی جاتے ہیںوہاں پر عوام کا ایک ہی نعرہ لگتا ہے چور چور پھر پی ڈی ایم کے لوگ نظریں چراکر بھاگ جاتے ہیں ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم کے لوگ خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کریں گئے ۔