میلسی (تحصیل رپورٹر) معروف صنعتکار و تحصیل کوآرڈینیٹر پی ٹی آئی وسیم احمد شیخ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 17 جولائی کو پی ٹی آئی ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی۔عوام نے لوٹوں کو مسترد کردیا ہے۔ عمران خان پاکستانی قوم کو خوددار اور آزاد بنانا چاہتے ہیں تاکہ پاکستان ترقی یافتہ ملک بن کر سامراجی قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے۔ تحریک انصاف عوامی طاقت سے پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنا کر دم لے گی۔