ملتان (نمائندہ نوائے وقت) سینئر رہنما سابق ڈویژنل صدر پاکستان مسلم لیگ ن آپا نسرین نے کہا ہے کہ عمران خان کے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدوں اور سخت ترین شرائط کو پورا نہ کرتے تو ملک دیوالیہ ہو جاتا۔ مشکل فیصلے کرکے ہم نے سیاست کے بجائے ریاست کو بچا لیا۔ اب عوام کو ریلیف دینے جارہے ہیں تو اس پر بھی تحریک انصاف والے شور مچا رہے ہیں۔یہ الیکشن ہار رہے ہیں پھر بھی دھاندلی کا شور مچائیں گے اسی لئے پہلے سے ہی دھاندلی کا رونا دھونا شروع کردیا تاکہ عوام کو گمراہ کیا جا سکے یہ بات انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر خواتین سے مریم نواز کی آمد اور 17 جولائی کو الیکشن کے حوالے سے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر فہمیدہ چوہان روبینہ خلیل خولہ امجد مدیحہ شیخ تسلیم لالہ رخ شبانہ الفت سہیل اقبال شازیہ ہاشمی سمیت دیگر خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر فہمیدہ چوہان کا کہنا تھاامریکی سازش کا بیانیہ جھوٹ کا پلندہ ہے ۔ شاہ محمود قریشی اور انکا بیٹا ایک ٹکٹ میں دو مزے لے رہے ہیں۔ خواتین کا دستہ آپا نسرین کی قیادت میں حلقہ 217 میں سلمان نعیم کو سپورٹ کریں گے اس موقع پر ضلعی صدر روبینہ خلیل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کے مریم نواز ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا اور 17 جولائی کو نون لیگ کی فتح کا دن ہوگا۔