علی پورچٹھہ(نامہ نگار) علی پورچٹھہ میں بھتہ خوری کا سلسلہ دوبارہ شروع۔ سٹی کے رہائشی کاروباری شخص کو سنگین نتائج کی دھمکیاں علی پورچٹھہ کے رہائشی کاروباری شخصیت کو عاطی لاہوریاکے بھائی سائیں عرفان کے نام سے 2لاکھ روپے بھتہ کیلئے کال کی گئی اور رقم نہ دینے کی صورت میں فیملی سمیت گولیوں سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ۔ آخری وارننگ پر سیف اللہ نے جانی مالی نقصان کے اندیشہ پر ایک لاکھ کا پیکٹ حافظ آباد روڈ پر ہنڈا پر مسلح افراد کے حوالے کیا بعدازاں ملزمان کی شناخت شاہد عرف شاہدو، اسرار عارف، حسیب انصاری کے نام سے ہوئی۔تھانہ علی پورچٹھہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا اور ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ عوامی سماجی حلقوں نے وزیراعلی ،آئی جی، آرپی او، سی پی او سے مطالبہ کیا ہے بھتہ خوروںاکوقرار واقعی سزا دی جائے۔