گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) عید کی چھٹیاں گزارنے کے بعد پردیسیوں کو واپسی کا سلسلہ شروع ، بس اڈوں ، ریلوے اسٹیشن ، رینٹ ا ے کارسمیت دیگر پرائیوٹ اڈوں پر رش ، ٹرانسپورٹرز من پسند کرایہ وصول کرنے لگے ، تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ اور اس کے گردونواح میںعید کی چھٹیاں گزارنے کے لئے آنے والے پردیسیوں نے واپسی کا رخ کر لیا ہے پاکستان کے مختلف علاقوں سے آئے شہریوں کا خاصہ رش دیکھنے میں نظر آیا ہے ، گوجرانوالہ کے لاری اڈا ، ریلوے اسٹیشن ، بس اسٹینڈ ،پرائیوٹ ٹرانسپورٹس کمپنی اور رینٹ اے کاروں پر پردیسیوں کی بڑی تعداد رات گئے تک کھڑی رہی کاموں پر واپسی جانیوالے مسافروں سے ٹرانسپورٹر ز نے من پسند کرائے وصول کیے آر ٹی سیکرٹری کے دعوے محض دعوے نکلے پردیسی دوگنا کرایہ دیتے رہے اور آر ٹی سیکرٹری اپنی چھٹی کے مزے میں رہے مسافروں کا کہنا ہے کہ ڈبل کرایہ دینے پر مجبور ہیں ٹرانسپورٹر مافیا کے خلاف کوئی بھی کاروائی نہیں کر رہا اعلی حکام نوٹس لیں ۔
گوجرانوالہ :عید کی چھٹیاں ختم، پردیسیوں کی واپسی کا سلسلہ شروع
Jul 14, 2022