پہلی ماحولیاتی، سماجی، اور گورننس (ای ایس جی) سمری شائع 

Jul 14, 2022

کراچی(کامرس رپورٹر)پیپسی کو پازیٹیو (پیپ +) کے آغاز کے بعد سے پیپسی کو نے اپنی پہلی ماحولیاتی، سماجی، اور گورننس (ای ایس جی) سمری شائع کی ہے جو کہ ایک اسٹریٹجک اینڈ ٹو اینڈ بزنس تبدیلی جس میں بتایا گیا ہے کے کمپنی کس طرح پائیداری اور انسانی سرمائے کو مرکز بنا کر ترقی کرے گی۔ 2021 ای ایس جی خلاصہ پیپسی کو کی سابقہ پائیدار ترقی کی رپورٹس میں سے ہے جو کہ اس بات پر روشنی ڈالتا ہے کہ کس طرح کمپنی اپنے برانڈز، لوگوں اور وسیع نیٹ ورک سے فائدہ اٹھا رہی ہے تاکہ کرہ ارض اور لوگوں کے لیے مثبت عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔ یہ صنعت کے اہم وعدوں پر ہونے والی پیش رفت کو بھی نمایاں کرتا ہے۔پیپ پازیٹو پیپسی کو کے کاروبار کے ہر حصے میں شامل ہے اور 2021 ای ایس جی خلاصہ ابتدائی پیشرفت اور حقیقت پر مبنی مثالوں کی تفصیلات فراہم کرتا ہے جو تین ستونوں مثبت زراعت، مثبت ویلیو چین اور مثبت انتخاب پر مشتمل ہے۔مثبت زراعت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، پیپسی کو نے 345,000 ایکڑ سے زائد رقبے پر دوبارہ ری جینریریٹیو زراعت کے طریقوں کو اپنانے میں مدد کی جو کہ 2030 تک پیپسی کو کے زرعی اثرات کے تقریباً مساوی، 70 لاکھ ایکڑ کے اس کے ہدف کی جانب پیش رفت ہے۔پیپسی کو نے خواتین کسانوں اور دیہی برادریوں کو روزی کمانے میں کئی اقدامات کے تحت مدد فراہم کی جیسے کے خواتین کی قیادت میں کاروباری اداروں کو ترقی دینے کے لیے USAID کے ساتھ 20 ملین ڈالر کی شراکت داری اور انٹر امریکن ڈویلپمنٹ بینک (IADB) کے ساتھ 2 ملین ڈالر کا نیکسٹ جنریشن ایگریکلچر فنڈ پراگرام تا کہ ڈومینیکن ریپبلک، ایکواڈور اور گوئٹے مالا میں ہماری زرعی سپلائی چینز کے ساتھ جینڈر سمارٹ سلوشنز کے اثرات کو ظاہر کیا جا سکے۔یہ پروگرام پیپسی کو کی زرعی سپلائی چین اور کمیونٹیز میں 250,000 سے زیادہ لوگوں کی کمائی کے ذریعہ کو بہتر بنانے کے لیے ایک نئے پیپ پازیٹو ہدف کی جانب ابتدائی کارروائی کی نشاندہی کرتے ہیں، بشمول اس کے کہ خواتین کو بھی معاشی طور پر بااختیار بنایا جائے۔
پیپسی کو

مزیدخبریں