ٹوئٹرکی ایلون مسک کیخلاف  قانونی جنگ کاآغاز


 واشنگٹن(این این آئی) خریداری کے معاہدے سے دستبرداری پر ٹوئٹرنے ایلون مسک کے خلاف قانونی جنگ کا آغاز کردیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے ارب پتی ایلون مسک کی جانب سے 44 ارب ڈالر کے عوض خریداری کے سودے سے پیچھے ہٹ جانے کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ٹوئٹر کی جانب سے امریکا میں ڈیلاویئرکی مقامی عدالت میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایلون مسک کو طے شدہ معاہدے کے مطابق فی شیئر 54 اشاریہ 20 ڈالر کی رقم کے عوض سودا مکمل کرنے کا حکم دیا جائے۔دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے رواں برس اپریل میں ٹوئٹر خریدنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے تاہم بعد میں وہ یہ کہہ کر معاہدے سے دستبردار ہو گئے تھے کہ ٹوئٹر جعلی اکاو¿نٹس کی تعداد کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔
ایلون مسک قانونی جنگ

ای پیپر دی نیشن