لاہور(اپنے نامہ نگار سے)سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کیس میں پولیس افسران کی بریت کی درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی بارہ اگست تک ملتوی کر دی گئی، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر کے رخصت کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔
،سابق آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا ،سابق ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبد الجبار،سابق ایس پی طارق عزیز ،سابق ایس ایس پی عمر ورک، سابق ٹی ایم او لاہور علی عباس،ڈی ایس پی خالد ابو بکر , ڈی ایس پی میاں شفقت اور انسپکٹر بشیر نیازی نے بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، سابق آئی جی مشتاق احمد سکھیرا اور سابق ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبد الجبار کےوکلاء بحث مکمل کر چکے ہیں۔
کیس ملتوی