پلاٹ کی خریداری، فرح خان کیخلاف مقدمات خارج کرنے کیلئے اینٹی کرپشن کو نوٹس 

 لاہور(اپنے نامہ نگار سے)فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں پلاٹ کی خریداری پرفرحت شہزادی عرف فرح خان کے خلاف درج مقدمات خارج کرنے کیلئے اینٹی کرپشن کو قانونی نوٹس بھیج دیا گیا۔

، وکیل اظہر صدیق نے نوٹس میں محکمہ اینٹی کرپشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا ہے،متن میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پلاٹوں کے لین دین سے متعلق معاملہ اینٹی کرپشن کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، پلاٹ قانونی طور پر مارکیٹ ریٹ سے زائد پیسے دیکر خرید کیا گیا ہے،ایک قسط ادا کر دی گئی ہے اسکے بعد حکم امتناعی جاری ہو چکا ہے، سردار ایاز صادق نے بھی فیڈمک میں پلاٹ لیا لیکن مجھ سے بھی کم قیمت ادا کی، اینٹی کرپشن کے پاس اس کیس میں تحقیقات کرنے کا اختیار نہیں ہے،سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے مقدمات فوری واپس لیے جائیں۔
فرح خان نوٹس 

ای پیپر دی نیشن