لاہور (خبر نگار) سرکاری فیس کی ادائیگی میں کروڑوں کا غبن، سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کل 15 جولائی کو کو اینٹی کرپشن پنجاب نے طلب کر لیا۔ اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق لائف ریزیڈنشیا اسلام آباد ہاو¿سنگ سوسائٹی کو فروخت کی گئی زمین کی سرکاری فیس کی ادائیگی میں خوردبرد کی گئی ہے۔
سابق وزیر داخلہ کو زمین کی فروخت کے مکمل ریکارڈ کے ساتھ اینٹی کرپشن ہیڈ آفس لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
شیخ رشید،طلبی