نصیرآباد (نامہ نگار)صوبائی وزیر آبپاشی حاجی محمد خان لہڑی اور صوبائی سیکرٹری حاجی عبدالفتح بھنگر کا تعلق بلوچستان کے گرین بیلٹ نصیرآباد سے ہونے کے باوجود یہاں کے نہری نظام کا مفلوج ہوجانا ایک سوالیہ نشانہ ہے ؟ پٹ فیڈر و کیرتھر کینال اور اسکی ذیلی نہروں کے ٹیل کے زمیندار و کاشتکارزرعی پانی کی دستیابی تو ایک طرف پینے کے پانی کوبھی ترس گئے ہیں۔دوسری جانب دو ہفتے قبل ڈومکی اور منجھو قبائل کے مابین تنازع پر میر طلال منجھو کو شہید کردیا گیا۔واقعہ کے مقدمہ میں بی اے پی کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی کو بھی شامل کیا گیا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ نصیرآباد کو زرعی پانی کے بحران اور خانہ جنگی سے بچانے کیلئے سیاسی مخالفین کو دست گریباںہونے کی بجائے مل کرایک کلیدی کردار ادا کریں۔