افغانستان، ہلمند میں نامعلوم بیماری سے 20بچے جاں بحق  

لشکرگاہ(شِنہوا)افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں نامعلوم بیماری پھیلنے کے باعث 20 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔صوبائی ڈائریکٹر اطلاعات و ثقافت حافظ راشد نے بدھ کے روز بتایا کہ متاثرہ بچوں کی موت گزشتہ کچھ دنوں کے دوران ضلع باغران میں ہوئی ہے۔ پینے کیلئے آلودہ پانی کا استعمال بیماری کے پھیلنے کی وجہ ہوسکتی ہے۔اہلکار نے بتایا کہ کچھ متاثرہ افرادبشمول بچوں کا مقامی طبی مرکز میں علاج معالجہ جاری ہے۔
افغانستان‘بچے ہلاک

ای پیپر دی نیشن