ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حلقہ پی پی 288 سردار سیف الدین خان کھوسہ نے کہا ہے کہ وزراکے رسمی استعفیٰ کے بعد ان کی صوبائی حلقوں میں سیاسی کمپین چلانے پر الیکشن کمیشن کونوٹس لینا چاہیے اور جو زبان استعمال کررہے ہیں ہم ان کو جواب تو دے سکتے ہیں مگر ہماری تربیت میں شامل نہیں ہے پنڈال میں عمران خان کے جلسہ کے انتظامات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے سردار سیف الدین کھوسہ نے کہا کہ یہاں سب سے بڑا مسئلہ لا اینڈ آرڈر کا ہے پچھلے ساڑھے تین سالوں میں یہاں پر لادی گینگ نے لوٹ مار کر رکھی ہے جبکہ یہاں سے منتخب ہونے والے ایم این اے اور ایم پی اے نے ان کے تدارک کیلئے کچھ بھی نہیں کیا جس کی وجہ سے یہ گینگ دن دیہاڑے بازاروں میں جاکر دکانداروں کو لوٹ لیتے ہیں۔ اورانہیں کوئی روکنے والا نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں الیکشن مہم کیلئے عمران خان کا آج تاریخی جلسہ ہوگا۔
سیف الدین کھوسہ