میونسپل کارپوریشن کو لاکھوںکا چونا لگانے کیلئے مافیا سرگرم

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) حافظ آباد شہر میں عیدالضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروںکی خریدوفروخت کے لئے قائم کی گئی دومویشی منڈیوں میں بنیادی سہولیات کے فقدان کے باوجود میونسپل کارپوریشن کو لاکھوںکا چونا لگانے کے لئے مافیا سرگرم۔شہریوںمیں غم وغصہ کی لہر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عیدالضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروںکی خریدوفروخت کے لئے محلہ حبیب گنج اور ونیکے روڈ پر10روز کے لئے دو مویشی منڈیاں قائم کی گئیں جنکا ٹھیکہ افسران کی ملی بھگت سے من پسند افراد کو دیا گیا جبکہ وزیر اعلی کے اعلانات کے باوجود یہاںپر شٹل سروس سمیت دیگر تمام بنیادی سہولیات فراہم نہ کی گئیں ۔ لیکن اب عید گزرتے ہی مفاد پرست عناصرٹولہ کارپوریشن کے افسران کی ملی بھگت سے ان منڈیوں کی آڑ میں لاکھوں روپے کے بلز بناکر حکومتی خزانہ کو چونا لگانے کے لئے متحرک ہوچکا ہے ۔ شہریوں نے وزیر اعلی ، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سمیت تمام ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ان منڈیوں میں روزانہ چند ہزار روپے خرچہ کرکے لاکھوں روپے کے بلز نکلوانے کے عمل کو فوری روکا جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...