13 جولائی 1931 یوم شہدائے کشمیرپر مقبوضہ کشمیر  کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں: لالہ مبشر 

Jul 14, 2022

سیالکوٹ(نامہ نگار)وکلاء برائے انسانی حقوق پاکستان کے چیئرمین لالہ مبشر بٹ ایڈووکیٹ، وائس چیئرمین وسیم اقبال مہر ، عمران سہیل تارڑ، مزمل حسین شاہ چوہدری محمد یوسف، میاں غلام فاروق  و دیگر نے ایک مشترکہ بیان میں 13 جولائی 1931 یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کشمیر کے عوام اپنے خون سے آزادی کی نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا قائداعظم محمد علیٰ جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا اس لئے اپنی شہ رگ کو ازلی دشمن بھارت سے چھڑائے بغیر پاکستان کا دفاع ممکن نہیں۔

مزیدخبریں