دکھی انسانیت کی خدمت میں ہی رب کی رضا  اور انسانیت کی فلاح ہے: راحیلہ اشرف

سیالکوٹ(نامہ نگار) دیا ویلفیئر آرگنائزیشن کی سینئر نائب صدر راحیلہ اشرف نے کہا ہے  دکھی انسانیت کی خدمت میں ہی رب کی رضا اور انسانیت کی فلاح ہے،ہمیں انسانوں کی بہتری اور تنگدست افراد کی دل جوئی کیلئے سیرت مصطفی ؐسے رہنمائی حاصل کرنی ہوگی،سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا اصل پیغام یہی ہے کہ حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ احترام انسانیت ،صلہ رحمی ،حسن اخلاق اورہمیں حقوق العباد کی ادائیگی کو مقصد حیات بنانا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن