فیروزوٹواں(نمائندہ خصوصی ) معروف سیاسی سماجی رہنما سابق یو سی چیئرمین و امیدوار پی پی 139 حاجی افضل علی ورک نے کہا ہے کہ طاقت کی بنیاد پر دوسروں کی آزادی ،خودمختاری اورخودداری پرشب خون مارناہرگز قابل برداشت نہیں بھارت کا کشمیر پر جاری تسلط مہذب اقوام کیلئے لمحہ فکریہ اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے جس کےخلاف پاکستان کے عوام خاموش نہیں بیٹھ سکتے ، مقبوضہ کشمیر کے عوام ہمارے بھائی بہن ہیں انہیں سفاک بھارتی فوج اور مکار بھارتی حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔