شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی رہنماءچوہدری طیاب راشد سندھو نے کہا ہے کہ 17جولائی کو شیخوپورہ کی عوام بلے پر ٹھپہ لگاکر امپورٹڈ حکومت کا خاتمہ کردیں گے ضمنی انتخاب حقیقی آزادی کی جنگ ہے پاکستان پر غلام مسلط کیے گئے ہیں صحافیوں سے گفتگو کرتے طیاب راشد سندھو نے کہا کہ عمران خان حقیقی اسلام دوست رہنما ہے جس نے پاکستان کی ڈوبتی ہوئی معیشت کو سہارا دیا پی ٹی آئی کے دور میں ملک کی انڈسٹری تیزی سے فروغ پا رہی تھی غیر ملکی قرضہ کم ہو رہا تھا پاکستان آئی ایم ایف کے چنگل سے نکلنے کی طرف گامزن تھا مگر امریکہ نے اپنے غلاموں کے ذریعے سازش تیار کرکے مجرموں کو اقتدار میں لا کر بٹھایا جنہوںنے آتے ہی مہنگائی کا طوفان برپا کیا ن لیگ کا وطیرہ ہے کہ وہ پہلے مہنگائی کرتے ہے بجلی کی لوڈشیڈنگ کرتے ہے اور پھر اسے کم کر کے جعلی کریڈٹ لیتے ہیں ۔