کمبوہ برادری کی پی ٹی آئی امےدوار خرم شہزاد ورک کی حماےت کا اعلان 

Jul 14, 2022

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)شیخوپورہ سٹی کے پی پی 140 میں 17 جولائی 2022 کو ہونےوالے ضمنی الیکشن کے حوالے سے مرکزی انجمن کمبوہاں پاکستان کے مرکزی صدر چوہدری تنویر احمد ڈھوٹ کمبوہ نے اپنی کمبوہ برادری کی طرف سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار چوہدری خرم شہزاد ورک ایڈووکیٹ کی ضمنی انتخابات میں جنڈیالہ روڈ پر ہونےوالے جلسہ گاہ میں اپنی کمبوہ برادری کی طرف سے پوری سپورٹ کا اعلان کر دیا جبکہ اس موقع پر انکے دیرینہ ساتھی اور انجمن آرائیاں پاکستان برادری شیخوپورہ کے ضلعی نائب صدر میاں زاہد صدیق کی طرف سے بھی آرائیں برادری کی پوری سپورٹ کا اعلان کیا گیا اس موقع پر کمبوہ یوتھ کے رہنما چوہدری شارخ ڈھوٹ کمبوہ بھی موجود تھے، چوہدری تنویر احمد ڈھوٹ کمبوہ نے خطاب کرتے کہا کہ ہم آج بھی عمران خان کے بیانیہ کے ساتھ کھڑے ہیں کیونکہ ہم غلامی نہیں بلکہ آزادی چاہتے ہیں مگر غیر ملکی طاقتوں نے سازشیں رچا کرپاکستانی قوم پر لٹیرے مسلط کر کے قوم کو غلام بنانے کی کوشیش کی ہے جسے ہم کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

مزیدخبریں