پتوکی (نمائندہ خصوصی) پتوکی اور پھولنگر میں عید الاضحی کے موقع پرلگنے والی مویشی منڈیوں میںمیونسپل کمیٹی پتوکی افسروں کی ملی بھگت سے لاکھوں روپے کی کرپشن کی گئی کرپٹ افسروں نے ٹھیکیداروں سے ملکر منڈیوں میں پھٹے پرانے تمبو لگائے اور کرپٹ افسران بیوپاریوں کو سہولیات دینے میں ناکام رہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی عامر بٹ بیوپاریوں کی شکایت پر بروقت منڈیوں میں پہنچ جاتے رہے جو موقع پر بیوپاریوں کے مسائل سن کر حل کرتے رہے اورمنڈیوں کے ٹھیکیداروں نے ٹوٹل سرکار کے وسائل کو استعمال کیا جبکہ ٹھیکیدار منڈیوں میںپانی اور صاف ستھرے ٹینٹ بھی فراہم نہ کر سکے افسر آنے والے افسروں کو من پسند بیوپاریوں کے سامنے لیکر جاتے رہے تاکہ انکی کوئی شکایت نہ کردے ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمد موہل کی پتوکی پھولنگر ،منڈیوں میں آمد پر بھی بیوپاری نے شکایت کیں مگر کرپٹ افسران ڈی سی کے جانے کے بعد بیوپاریوں کو ڈراتے دھمکاتے رہے ۔شہریوں نے چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر لاہور ، ڈپٹی کمشنر قصور، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعد بن سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور شفاف تحقیقات کر کے کرپشن کرنےوالے افسروں کو نوکری سے برخاست کیا جائے اور لوٹی گئی رقم خزانے میں جمع کرائی جائے۔