موٹروے پر اوور لوڈنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائےگی : فیصل اکرم 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) ایس پی موٹروے پولیس سیکٹر ایم ٹو سا¶تھ فیصل اکرم نے کہا ہے کہ موٹروے پر اوور لوڈنگ ،اوور چارجنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائےگی عیدالاضحی کی چھٹیوں کے اختتام کی وجہ سے موٹروے پر معمول سے زیادہ رش ہے جس کو انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس خالد محمود کے ویژن اور زونل کمانڈر ڈی آئی جی موٹروے سنٹرل 1 زون محمد یوسف ملک کی ہدایات پر روڈ یوزرز کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ کسی بھی مدد کی صورت میں ہیلپ لائن 130 یا سمارٹ فون ایپلی کیشن ''موٹروے ہمسفر ''سے مدد لی جا سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن