عوام باشعور کسی کے جھانسے میں نہیں آئےنگے :رانا اسلم خاں

Jul 14, 2022

سرائے مغل (نامہ نگار) الیکشن سے پہلے ہی عوام نے فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں کر دیا تبھی نااہل لیگ نے وقتی طور پر پٹرول کے ریٹ کم کرنے کا ڈرامہ رچایا ہے ۔ تاکہ الیکشن میں ووٹ حاصل کر سکیں ، ان خیالات کا اظہا ر تحریک انصاف پی پی 182 کے ٹکٹ ہو لڈر (ر) ڈی آئی جی حاجی رانا اسلم خاں نے میڈیا سے بات چیت کرتے کیا انہوں نے کہا کہ عوام میں شعور آچکا عوام اب ان کے جھانسوں میں نہیں آئےنگے ۔ ایک طرف تو پی ڈی ایم کے ساتھ اور کئی جماعتیں ہیں تو دوسری طرف عمران خاں یہ اپنی جیت کےلئے کچھ بھی کر سکتے ہیں ہم اپنی عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ ان پر کڑی نظر رکھیں اور ووٹ اپنے ضمیر کو دیکھتے ہوئے ہی کاسٹ کریں مزید انہوں نے کہاکہ یہ اپنے آپ کو جتوانے کے لئے پٹرول کے ریٹ کم کرنے اور بجلی فری دینے کا جھانسہ دیں گے ، اس موقع پر تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق ضلعی ناظم قصور رانا امتیاز احمد خاں ، پی ٹی آئی ضلع قصور کے سینئر نائب صدر رانا ندیم اسلم خان ، سردارغلام محمد ڈوگر ، رانا زاہد نائب جوئیہ ، سید الطاف حسین شاہ‘ اقلیتی رہنما ذوالفقار گل وغیرہ بھی موجود تھے ۔

مزیدخبریں