ججمنٹ سے پہلے کیا ریمارکس تھے وقفے کے بعد اچانک کیا ہو گیا؟فواد چوہدری کا عدلیہ سے سوال

 سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے  کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ کے مطابق پیٹرول 150 روپے ہونا چاہیے، پیٹرول سستا کر کے 150 روپے کریں گے تو اسکا خیر مقدم کرینگے.پریس کانفرنس کرتے ہوئے بولے سندھ ہاؤس میں جو ہو رہا تھا اس وقت ججز کو جاگنا چاہیے تھا، مقتدر حلقوں نے فیصلہ کرنا ہے وہ دیکھ لیں حالات کس طرف جائیں گے، ایک طرف سائفر پڑھنے کو تیار نہیں، دوسری طرف تحقیقات نہیں کر رہے۔فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ بند کمروں میں فیصلے کرتے رہیں، عوام کو فیصلوں کا حق دینا ہوگا، جس طرح کی پالیسیز بن رہی ہیں یہ مذاق ہے، کہا ہم نے جو مٹیریل لگایا تھا وہ آپ پڑھنے کو تیار نہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ غلطیوں سے عبارت ہے، بہت سے لوگ سائفرکی تحقیقات نہیں کرانا چاہتےکل سابق امریکی وزیر دفاع نے کہا امریکا دنیا میں رجیم چینجز آپریشن کرتا رہا، عقل مند لوگوں کو معلوم ہے سائفر کی تفتیش آخر کیوں نہیں ہو رہی۔فواد چوہدری نے مزید کہا قوم انقلاب کیلئے تیار ہے، بیلٹ سے انقلاب لائیں یا سری لنکا جیسی صورتحال کیلئے تیار رہیں، ججمنٹ سے پہلے کیا ریمارکس تھے وقفے کے بعد اچانک کیا ہو گیا، اب تو سپریم کورٹ کے سامنے رونا ہی باقی رہ گیا، باقی کیا کچھ نہیں کیا۔

ای پیپر دی نیشن