الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے الزامات کا نوٹس لے لیا

Jul 14, 2022 | 17:13

اسلام آباد:  الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے الزامات کا نوٹس لے لیا۔چیف الیکشن کمشنرکی زیرصدارت الیکشن کمیشن میں اجلاس ہوا جس میں ضمنی انتخابات کے پیش نظر  عمران خان کی طرف سے ادارے پر حالیہ الزامات کا جائزہ لیا گیا اور الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم کے الزامات کا نوٹس لیا۔الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیمرا کو خط لکھا ہے جس میں عمران خان کی تقاریر کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کی بھکر اور لیہ میں تقریر کا ریکارڈ طلب کیا ہے  جب کہ 8 جولائی کو خوشاب میں کی جانے والی تقریر کا ریکارڈ بھی مانگا گیا ہے۔

مزیدخبریں