پنجابی شاعری ، نثر پر لکھی گئی کتابوں کا مقابلہ اکتوبر کے آخری ہفتے میں ہو گا


لاہور (کلچرل رپورٹر) انٹرنیشنل ادبی تنظیم بزم سرخیل ادب کے زیر اہتمام پنجابی شاعری اور نثر پر لکھی گئی کتابوں کا مقابلہ اکتوبر کے آخری ہفتے میں ہو گا۔ اس سلسلے میں لاہور میں ایک پروقار تقریب ہوگی جس میں ادیبوں کو پہلی 10 بہترین کتابوں پر ایوارڈ جبکہ دوسری 10 بہترین کتابوں پر میڈل دئیے جائیں گے۔ چیئرمین ادبی تنظیم معروف قانون دان شاعر و ادیب سید محمود گیلانی نے کہا ہے کہ مصنفین اپنی شائع شدہ کتب 30 اگست تک تنظیم کے مرکزی دفتر ، نمبر 311 عاطف سنٹر 1- ٹرنر روڈ لاہور کے پتہ پر بھجوا دیں۔

ای پیپر دی نیشن