لاہور(نامہ نگار ) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید نے حاجی گلبر خان کو اکثریت سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے سب کو ساتھ لیکر چلیں اور پیپلز پارٹی کے اعتماد پر پورے اتریںنگے۔رانا فاروق سعید نے کہا کہ آصف علی زرداری نے مجھے گلگت بلتستان میں حکومت سازی کا خصوصی ٹاسک دیکر بھیجا اور ہم نے حکومت سازی کیلئے حاجی گلبر خان کی گورنر جی بی سے ملاقات کرائی۔ آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت کے باعث پیپلز پارٹی حاجی گلبر خان کو وزیر اعلیٰ بنوانے میں کامیاب ہوئی۔