لاہور(خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے سنگل بنچ کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے پنجاب ریونیو اتھارٹی کے گریڈ سولہ سے اوپرتمام افسران کونوکری پر بحال کردیا،عدالت نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کی اپیل پرسماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری جواب طلب کرلیا، پی آر اے کے وکیل ساجد اعجاز ہوتیانہ نے موقف اپنایا کہ سنگل بنچ نے تمام افسران کی تعیناتی کے رولز نہ ہونے پر تعیناتیاں کالعدم قرار دےدیں، عملی طور پر پنجاب ریونیواتھارٹی غیرفعال ہوچکی ہے،افسرا ن کی نوکریاں داﺅ پر لگ گئیں اور پنجاب بھر میں اربوں روپے کی ٹیکس ریکوری رک گئی،پنجاب میں ٹیکس ریکوری نہ ہونے سے سرکاری خزانے کو اربوں روپے کا نقصان اٹھاناپڑرہا ہے، افسران کی تعیناتی کے رولز بنانا قانون کے تحت لازم نہیں ہے،رولز بنانا پی آر اے کا اختیاری معاملہ ہے قانون نے پابند نہیں کیا،سپریم کورٹ اس معاملے پر پہلے ہی اپنا فیصلہ سنا چکی ہے۔